مندر پر حملے کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

(قدرت روزنامہ)رحیم یار خان کے علاقے بھونگ شریف میں مندر پر حملے کے خلاف جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں مندر پر حملے کی مذمتی قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان مندر پر حملے کی مذمت کرتا ہے، واقعے پر قوم اقلیتوں کے ساتھ ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں رحیم یارخان میں مندر کی توڑ پھوڑ پر بحث کی گئی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر اعظم نے مندر واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ مقدمہ درج ہو چکا، مندر کی تزئین حکومت خود کرے گی۔

قومی اسمبلی اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اسلام میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔ انسانی حقوق میں مسلم اور غیر مسلم برابر ہیں۔

علی محمد خان نے کہا کہ وزیر اعظم نے مندر کی بے حرمتی کے واقعے کا سخت نوٹس لیا۔ پورا ملک ،حکومت ہندو برادری سے اظہار ہمدردی کرتی ہے۔ پاکستان کے پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی نمائندگی کرتا ہے۔

اجلاس کے دوران قومی اسمبلی نے انتخابات سے متعلق آرڈیننس کی دوسری ترمیم کو 120 دن کے لیے توسیع دے دی۔ قومی اسمبلی نے والدین کے تحفظ آرڈیننس 2021 کو 120 روز کی توسیع دے دی۔

قومی اسمبلی میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی بل 2020، سول ان مینڈ کرافٹ سسٹم بل 2021 پیش کیا گیا۔

قومی احتساب ترمیمی بل پر قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کی رپورٹ، پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2021 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ، اعلیٰ تعلیمی کمیشن ترمیمی بل 2021پر قائمہ کمیٹئ کی رپورٹ اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن دوسری ترمیم بل 2021 پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی۔

Recent Posts

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

60 mins ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

1 hour ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

1 hour ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

1 hour ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 hours ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

2 hours ago