سپیکر رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ ، شام ساڑھے 7 بجے سنایا جائے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپیکر رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جو آج شام ساڑھے 7 بجے سنایا جائے گا . چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ہم سیاسی فیصلے نہیں کر سکتے ، احتیاط کا فیصلہ کر سکتے ہیں ، آپ کے مقابلے باہر ہوتے ہیں، عدالت کی نظر میں سب برابر ہیں ، سیاست میں بہت تلخی آگئی ہے ، ہم سچ بولنا شروع کر دیں تو قوم کہاں سے کہاں چلی جائے ، ہماری قوم قیادت کو ترس رہی ہے .

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے سپیکر رولنگ کے خلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کی . پاکستان پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ (ن) ، صدر مملکت ، وزیر اعظم ، سپیکر و ڈپٹی سپیکر کے وکلاء اور اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل مکمل کر لئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا .

. .

متعلقہ خبریں