الیکشن کمیشن کو اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنی چاہئے،فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنی چاہئے، 90 دن سے زیادہ الیکشن کو آگے لےجانا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی، معیشت سات ماہ کی سیاسی افراتفری برداشت نہیں کر سکتی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن کو اپنے مؤقف پر نظرثانی کرنی چاہئے،90 دن سے زیادہ الیکشن کو آگے لےجانے کی کوشش آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ معیشت سات ماہ کی سیاسی افراتفری برداشت ہی نہیں کر سکتی، پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دے سکتے، جلد از جلد سیاسی استحکام کیلئے الیکشن نوے دن کے اندر لازم ہیں۔ یاد رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اکتوبر میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کردی۔

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر2022 میں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں، آئین و قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کے لیے مزید 4 ماہ درکار ہونگے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے اور انتخابات کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر الیکشن کرانے کی تاریخ پوچھی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط کا جواب دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے فوری انتخابات کرانے سے معذرت کر لی۔الیکشن کمیشن نے خط کے جواب میں کہا ہے کہ صاف شفاف ، غیر جانبدارانہ الیکشن کے لیے 4 ماہ درکار ہیں،اکتوبر میں ہی الیکشن کا انعقاد ممکن ہے۔حلقہ بندیاں الیکشن کے انعقاد کے لیے کلیدی ہیں۔بارہا الیکشن کمیشن کے خطوط کے باوجود مردم شماری کی حتمی اشاعت بروقت نہ کی گئی۔حکومت کی اس تاخیر کو الیکشن کمیشن کے ذمے نہیں ڈالا جا سکتا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی طبعیت اور علاج سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چند دن قبل گلے کے علاج کے…

1 min ago

ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم حکومتی عہدوں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، ایلون مسک کا کیا کردار ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے آئندہ دور صدارت میں اہم…

8 mins ago

پی ٹی آئی والے مرنے یا مارنے کے لیے آرہے ہیں، ایسے احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…

4 hours ago

مریم نواز نے پنجاب سے اسموگ کے خاتمے کا ٹائم فریم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کا فوری طور…

5 hours ago

چیمپیئنز ٹرافی، بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان ضرور آنا چاہیے، نواز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے…

5 hours ago

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

10 hours ago