ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے توپارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہوجائے گی،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے تحت فیصلہ سازی کا ادارہ ہے،سپریم کورٹ ثالثی اور ذاتی اجتہاد کے تحت فیصلہ نہیں کیاکرتی . اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگرڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے توپارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہوجائے گی، فیصلہ اس کے برعکس آتا ہے تو یہ معزز جج کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہے قانون و آئین کے تحت فیصلہ نہیں .

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جج کا کام قانون اور آئین کے تحت

فیصلہ کرنا ہوتا ہے، مصلحتوں اورمفادات کے تحت نہیں، قومی مفاد کا فیصلہ سیاسی حکومتوں نے کرنا ہوتا ہے معزز عدالتوں نے نہیں .

. .

متعلقہ خبریں