اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے تحت فیصلہ سازی کا ادارہ ہے،سپریم کورٹ ثالثی اور ذاتی اجتہاد کے تحت فیصلہ نہیں کیاکرتی۔ اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگرڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے توپارلیمنٹ کی پرانی پوزیشن بحال ہوجائے گی، فیصلہ اس کے برعکس آتا ہے تو یہ معزز جج کی ذاتی خواہش تو ہوسکتی ہے قانون و آئین کے تحت فیصلہ نہیں۔فضل الرحمان نے مزید کہا کہ جج کا کام قانون اور آئین کے تحت
فیصلہ کرنا ہوتا ہے، مصلحتوں اورمفادات کے تحت نہیں، قومی مفاد کا فیصلہ سیاسی حکومتوں نے کرنا ہوتا ہے معزز عدالتوں نے نہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…
ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…