سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، شاہد آفریدی

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ادارہ نہیں ہے۔ شاہد آفریدی کے بارے میں سوشل میڈیا پر کئی دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والے ہیں اور پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے اگلے الیکشن میں حصّہ بھی لیں گے۔ انہوں نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’ وہ صرف انتا کہنا چاہیں گے کہ چاہے کوئی بھی حکومت میں آئے اسے پانچ سال مکمل کرنے دیں اور پھر اس پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر حکومت کو اگلی دفعہ عوام کے پاس ووٹ مانگنے جانا چاہیے‘۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ’قانون چھوٹے سے چھوٹے یا طاقتور آدمی، سب کے لیے ایک جیسا ہونا چاہیے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’اپنی مرضی کے قانون بنانا اور اپنی مرضی سے توڑنا یہ صحیح بات نہیں ہے‘۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ’جو غیر مسلم تھے، وہ مسلمان اس لیے ہوئے تھے کہ اُنہیں مسلمانوں کا انصاف کرنے کا طریقہ پسند آیا تھا‘۔ اُنہوں نے اپنے ملک میں ہونے والی ناانصافیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’ آج پاکستان کی جوڈیشری دنیا میں 130 ویں نمبر پر ہےتو یہ سوچنے کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف کا معیار کیسا ہے‘۔

Recent Posts

ایک ماہ کے دوران پی آئی اے کے تیسرے طیارے میں فنی خرابی، کراچی میں ایمرجنسی لینڈنگ

کراچی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے شہر العین سے اسلام آباد کے لئے پی…

5 mins ago

شجاع آباد میں اسلحہ کے زور پر نویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی

ملتان(قدرت روزنامہ)شجاع آباد کےعلاقےسکندرآباد میں نویں جماعت کی طالبہ سے جنسی زیادتی کا شکارہوگئی۔ نجی…

10 mins ago

ایم کیو ایم نے ا ٓئینی ترمیم کی حمایت کیلئے حکومت کو اپنا مطالبہ پیش کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے 26 ویں آئینی…

17 mins ago

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس سے متعلق نیا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے سلسلے میں راولپنڈی اور…

39 mins ago

ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے پی سی بی کا ہنگامی اجلاس آج…

1 hour ago

وینا ملک کی زندگی میں آنے والا نیا مسٹری مین کون؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک آئے دن کسی نہ کسی وجہ…

1 hour ago