الاسکا(قدرت روزنامہ) امریکی ریاست الاسکا میں مسافر بردارطیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طیارے کی کمشدگی کی خبر سامنے آنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا جہاں سے لاشیں برآمد ہوئیں، جن میں سے ایک پائلٹ اور باقی پانچ مسافروں کی تھیں ۔
الاسکا انتظامیہ کے مطابق تمام افراد ہالینڈ امریکہ کروز شپ پر مہمان کے طور پرٹہرے ہوئے تھے اور الاسکا کی سیر کے لیے پائلٹ سمیت طیارہ حاصل کیا تھا ۔
دوسری جانب کوسٹ گارڈ انتظامیہ کا کہناہے کہ طیارہ حادثے کے وقت علاقے میں دھندچھائی ہوئی تھی اور ہلکی بارش بھی ہورہی تھی جو کہ ممکنہ طور پر حادثے باعث بنی تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…