کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان کے ساتھ بھی فراڈ ہو گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرخ خان مبینہ کرپشن کی وجہ سے آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں . گذشتہ چند دنوں سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں فرح خان دبئی فرار ہو چکی ہیں، فرح خان 3 اپریل کو دبئی پہنچ چکی ہیں ، وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے 623 سے دبئی پہنچیں .

فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ استعمال کیا، فرح خان نے گذشتہ روز ابوظہبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی، فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطار پر مدعو کیا تھا .
. مبینہ کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرحت شہزادی عرف فرح خان کے ساتھ بھی فراڈ ہو گیا . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے لگژری کار بک کروائی ، فرح کو نہ کار ملی نہ پیسے .

حکام کے مطابق ملزم ملک سے فرار ہو گیا جس کا مقدمہ درج کیا گیا جب کہ فرح خان نے ایف آئی آر میں اپنا اصل نام فرحت شہزادی لکھوایا .

حکام کا کہنا تھا کہ فرح خان نے لگژری کار 7 کروڑ میں بک کروائی تھی، جب کہ کار کی بکنگ میں ایڈوانس کے طور پر 3 کروڑ63 لاکھ ادا کیے تھے . ادھر حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تحقیقات جاری ہیں . ملزم ملک سے فرار ہو چکا ہے . ایف آئی اے حکام کے مطابق اس فراڈ کا شکار بنے والی فرح خان اکیلی نہیں بلکہ ان سمیت 23 افراد سے لگژری کار کی بکنگ کے لیے رقوم لی گئیں . تحقیقاتی ادارے کے حکام کا کہنا تھا کہ ابوذر نامی یہ ملزم تمام افراد کے پسے ہڑپ کر گیا . منی لانڈرنگ کی دفعہ بی لگائی گئی . پولیس کی جانب سے بھی ملزم پر 7 ایف آئی آر درج ہوئیں . ایف آئی اے کے علاوہ نیب بھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں