پاکستان کی سیاسی صورت حال پر چین کا بھی اہم بیان آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان کی سیاسی صورت حال پر چین کا بھی اہم بیان آ گیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورتحال حال سے سی پیک متاثر نہیں ہو گا۔چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ انہیں امید ہے پاکستان میں سیاسی صور تحال سے دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر اثر نہیں پڑے گا۔

اور انہیں مخلصانہ امید ہے پاکستان میں تمام سیاسی جماعتیں متحد رہیں گی۔چین نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ تعاون چین پاکستان اقصادی راہداری منصوبہ پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متاثر نہیں ہوگا۔پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہ سکتی ہیں اور قومی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھ سکتی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور پاکستان ہر قسم کے حالات میں تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں لیکن انہوں نے مزید کہا کہ بیجنگ نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل کیا۔

اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر چینی حکومت نے کہا تھا کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران خبر رساں ایجنسی کے نمائندے نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں قیادت کی تبدیلی سے پاک چین تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں ،اس پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر عمل پیرا رہتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان چین کا تمام موسموں کا اسٹریٹجک شراکت دار اور دوست ہمسایہ ملک ہے، چین امید رکھتا ہے کہ پاکستان میں تمام فریقین یکجہتی برقرار رکھ سکتے ہیں۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

40 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

42 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

45 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago