پی ایس ڈی پی پلس اسکیمات پر وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر عمل کیا جائے،نور محمد دومڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نور محمد دومڑ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبائی ترقیاتی پروگرام میں شامل ترقیاتی منصوبوں اور پی ایس ڈی پی پلس ترقیاتی اسکیمات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات سلمان مفتی، سیکریٹری خزانہ حافظ عبدالباسط، سیکرٹری ایریگیشن فتح بھنگر۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ عمران گچکی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈاکٹر عمر بابر، سیکرٹری زراعت امید علی کھوکھر، سیکرٹری صحت صالح محمد ناصر، سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن اور سیکرٹری امپلیمنٹیشن پی اینڈ ڈی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو پی ایس ڈی پی 2021- 22 میں شامل ترقیاتی منصوبوں اور خصوصاََ پی ایس ڈی پی پلس ترقیاتی اسکیمات پر متعلقہ سیکرٹریز نے سیکٹر وائز تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کو پی ایس ڈی پی پلس ترقیاتی اسکیمات پر اب تک ہونے والے سیکٹر وائز پروگریس، ڈی ایس سی، پی ڈی ڈبلیو پی اور اتھارائزیشن سے متعلق بھی بریف کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ایس ڈی پی پلس اسکیمات پر وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پر عمل کیا جائے اور ان اسکیمات پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں پی ایس ڈی پی پلس اسکیمات پر پیشرفت کے لیے ہفتے میں دو بار پروگریس رویوو اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے اور تمام امور کو جلد فاسٹ ٹریک کیا جائے۔ سینئر صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ وہ محکمے جن کی پی ایس ڈی پی پلس ترقیاتی اسکیمات پر پراگریس نہیں ہے وہ اپنے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق محکمہ پی این ڈی کے ساتھ ایک مربوط کوآرڈینیشن رکھیں اور جو بھی کمی کوتاہی ہے اس کی نشاندہی کرے سینئر صوبائی وزیر نے کہا وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی ترقیاتی پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پوری محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام محکمے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے ساتھ کوآرڈینیشن جاری رکھیں تاکہ امور کی بروقت انجام دہی میں آسانی ہو

Recent Posts

کپتان اچھا مل جائے تو ٹیم گراؤنڈ میں پرفارم کرتی ہے: راشد لطیف

لاہور(قدرت روزنامہ )سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتان اچھا مل جائے…

2 hours ago

عمران خان کی رہائی امریکہ کی مرضی پر منحصر نہیں ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی…

2 hours ago

خانیوال، مدرسے سے واپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

خانیوال(قدرت روزنامہ) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو…

3 hours ago

پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں آ گئے

لاہور ( قدرت روزنامہ)پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں…

3 hours ago

گھر بیٹھ کر تنقید کرنیوالوں کو تحریک انصاف کا نہیں سمجھتا:علی امین گنڈاپور

صوابی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر…

3 hours ago

قومی ٹیم بھارت سے کسی بھی ٹورنامنٹ میں میچ نہیں کھیلے گی، نجی ٹی وی کا سنسنی خیز دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ…

4 hours ago