سپریم کورٹ کے فیصلے پر بلاول بھٹو کا ردعمل سامنے آ گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بلاول بھٹو کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل آ گیا ہے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو، جئے عوام، پاکستان زندہ باد۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کر دی ہے اور عدم اعتماد پر ووٹنگ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انتخابی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ میں معروضات جمع کروادیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عدالت کی اسپیکر کی غیرقانونی رولنگ کے

خلاف آبزرویشن قابل ستائش ہے۔پارلیمان میں غیرقانونی اقدام کی وجہ بغیر انتخابی اصلاحات کے 2018 کی طرز پر اگلے عام انتخابات کا انعقاد ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے عوامی مارچ میں اپنے عزائم کا اظہار کیا اور الیکشن کمیشن میں 2018 کی دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر بھی جمع کرایا۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہماری خواہش ہے کہ صاف و شفاف جلد انتخاب کے لئے اس رپورٹ کی روشنی میں انتخابی اصلاحات ہوں۔ بدقسمتی سے ماضی میں نظریہ ضرورت کے نام پر غیرقانونی اقدامات کی مذمت تو کی گئی مگر ان کا ازالہ نہ کیا گیا۔ہماری درخواست ہے کہ عدالت اداروں، جمہوریت اور آئین کو مضبوط کرکے ایک مثال قائم کرے ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا یہ بدقسمتی ہوگی کہ غیرقانونی رولنگ کی مذمت کی جائے تاہم اس میں ملوث کرداروں کو ناکام نہ کیا جائے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنی معروضات سے دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر اور سینیٹ کی پارلیمانی امور کی پی ٹی آئی کی جانبدارانہ انتخابی اصلاحات سے متعلق رپورٹ بھی منسلک کردی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کی ہمت نہیں کریگی: طلال چودھری

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان…

9 mins ago

ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود…

11 mins ago

چین کے سابق نائب وزیراعظم کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

بیجنگ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گو کے…

21 mins ago

عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں صیہونی مفادات کے تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں، شرجیل انعام

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران ، اسرائیل…

34 mins ago

شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے جیب سے پستول نکالنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی…

38 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا…

49 mins ago