صدر کے نگراں حکومت کے احکامات کالعدم‎

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی 3 اپریل کی رولنگ اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاکہ قومی اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلایا جائے۔سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہفتے کو صبح 10 بجے کرائی جائے، صدر کی نگران حکومت کے احکامات کالعدم

قرار دیے جاتے ہیں، تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے۔عدالت نے متقفہ فیصلے میں کہا کہ کسی ممبر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا نہیں جائے گا، تحریک عدم اعتماد ناکام ہو تو حکومت اپنے امور انجام دیتی رہے۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے اس اہم ترین کیس کی سماعت کی جس میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل تھے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ فیصلہ سنانے کیلئے 8 بجکر 26 منٹ پر کمرہ عدالت میں پہنچا۔سپریم کورٹ نے فیصلہ سنانے سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو سپریم کورٹ میں طلب کیا جس پر وہ فوری طور پر سپریم کورٹ پہنچے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی اسلام آباد میں احتجاج کی ہمت نہیں کریگی: طلال چودھری

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان…

13 mins ago

ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود…

16 mins ago

چین کے سابق نائب وزیراعظم کا انتقال، وزیراعظم کا اظہار افسوس

بیجنگ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے سابق نائب وزیراعظم ووبانگ گو کے…

25 mins ago

عمران خان پاکستان میں سیاست نہیں صیہونی مفادات کے تحفظ کیلیے کام کررہے ہیں، شرجیل انعام

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران ، اسرائیل…

39 mins ago

شادی میں ہوائی فائرنگ کیلئے جیب سے پستول نکالنے والا نوجوان اپنی ہی گولی سے جاں بحق

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )راولپنڈی کے علاقے چوہڑ چوک میں شادی کی تقریب میں فائرنگ کی…

43 mins ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا…

54 mins ago