ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی . تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاکستان مسلم لیگ ن کے اراکین صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان، خلیل طاہر سندھو اور خواجہ سلمان رفیق کی طرف سے جمع کرائی گئی .


تحریک عدم اعتماد کے متن میں کہا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی پر ایوان کی اکثریت کا اعتماد نہیں رہا کیوں کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب میں جمہوری روایات کا قلع قمع کیا اور پنجاب کے معاملات آئین کے مطابق نہیں چلائے جا رہے ہیں . خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کا سیاسی بحران شدید تر ہوتا جارہا ہے جہاں پہلے تحریک انصاف کی طرف سے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ، تحریک انصاف کی قیادت نے وزیراعظم سے عدم اعتماد کی منظوری لی تھی ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سیکرٹری اسمبلی کے آفس میں جمع کرائی گئی .

جس کے بعد ترجمان ق لیگ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک جمع ہونے کے بعد دوست محمد مزاری اجلاس بلانے کے مجاز نہیں رہے جب کہ پنجاب اسمبلی کا گزٹ نوٹی فکیشن بھی جاری نہیں ہوا ،اس لیے اجلاس آج نہیں ہو سکتا ، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سادہ آرڈر نہیں مانتے وہ غیر قانونی ہے ، گزٹ نوٹیفیکشین جاری ہوا تو ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو گا . خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا ، ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری نے رات گئے اجلاس بلانے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جب کہ ترجمان اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیا .

. .

متعلقہ خبریں