ساہیوال سے بازیاب چاروں لڑکیوں سے زیادتی نہیں ہوئی: میڈیکل رپورٹ

(قدرت روزنامہ)لاہور کی مقامی عدالت میں ساہیوال سے ملنے والی چاروں بچیوں کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی . ساہیوال سے ملنے والی چاروں لڑکیوں کے بیان ریکارڈ کرنے کے لیے لاہور کے مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت ہوئی .

چاروں بچیوں اور ان کے اغواء میں ملوث ملزمان کو لاہور کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا . مجسٹریٹ نے کہا کہ لڑکیوں کے بیان کے لیے سماعت بند کمرے میں ہو گی . عدالت نے حاضری لگوانے کے بعد ملزمان کو کمرۂ عدالت سے باہر بھیج دیا، جس کے بعد لڑکیوں کا بیان ریکارڈ کیا گیا . چاروں لڑکیوں کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ چاروں لڑکیوں سے زیادتی نہیں ہوئی . واضح رہے کہ عدالت نے چاروں بچیوں کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں