اگر اسمبلی بحال ہو گئی تو تمام پی ٹی آئی ممبرز استعفیٰ دیں گے، عمران خان کا فیصلہ، حامد میر کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر اسمبلی بحال ہوگئی تو تمام پی ٹی آئی ممبرز استعفیٰ دے دیں گے، اس بات کا انکشاف جیونیوز کی خصوصی نشریات میں بات چیت کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے کیا، واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔فیصلے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر حفاظتی اقدامات مزید سخت کردیے گئے اور پولیس کی اضافی نفری کو طلب کرلیا گیا جبکہ فواد چوہدری، فیصل جاوید،

شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سمیت پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کے متعدد رہنما فیصلہ سننے کے لیے عدالت عظمیٰ پہنچے، اس موقع پر وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی اس کی وجہ یہ تھی وکلاء کمرہ عدالت میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق زیراعظم محمد نوازشریف نے کہاہے کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی اس کو صرف کاالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہو گا،آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو اور پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہاکہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ آئین اور قانون کے خلاف تھی اس کو اب صرف کاالعدم قرار دینا ہی کافی نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ آئین اور قومی مفاد کا تقاضہ یہی ہے کہ پارلیمنٹ کے آئینی اختیارات کی فوری بحالی ہو تاکہ پارلیمنٹ اپنی ذمہ داریاں اور فیصلے آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھ سکے۔

Recent Posts

اسلام آباد اور پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے…

2 mins ago

کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں میں تصادم، کالج 2 ہفتوں کیلئے بند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بولان میڈیکل کالج میں طلبہ کے 2 گروہوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد…

8 mins ago

’کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کا گٹھ جوڑ ہے‘ پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رکن ممتاز چانگ نے دعویٰ کیا…

16 mins ago

بلوچستان حکومت مالی سال 2021-22 میں ایک ارب سے زائد رقم استعمال ہی نہ کر سکی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ…

25 mins ago

کے پی میں ایک حکومت بشریٰ بی بی اور دوسری علی امین چلا رہے ہیں: گورنر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ صوبے میں اس وقت…

31 mins ago

حتمی احتجاج میں 2 سے 3 لاکھ لوگ نکل آئے تو کافی ہوں گے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت…

36 mins ago