تحریک انصاف کیساتھ جانے پر ہمیں مجبور کیا گیا، فیصل سبزواری کھل کر بول پڑے

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے سینئررہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ جانے پر ہمیں مجبور کیا گیا، ان میں اتنی سکت نہیں تھی کہ ایک بھی سیٹ جیت سکیں۔ کراچی میں پارٹی ذمہ داران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ 3 اگست 2018 کو صدر عارف علوی کے دستخط سے معاہدہ کیا، معاہدہ شہری سندھ کے بنیادی مسائل پر تھا، معاہدے پر انتہائی سست رفتاری سے کام ہوا، جس پر ہم وفاقی کابینہ سے نکل گئے۔فیصل سبزواری نے کہا کہ 9 مارچ کو وزیراعظم بہادر

آباد آئے، کسی بیرونی سازش کا ذکر نہیں کیا، 29 مارچ کو گورنر سندھ اور پرویز خٹک نے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی، کسی سازش کا نہیں بتایا۔رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا جارہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی حکومت کو دھوکا دیا ہے، ہم نے پیٹھ پیچھے کچھ نہیں کیا، ہم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدہ اپنے لوگوں کے حقوق کے لیے کیا ہے۔ فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم نے جو معاہدہ کیا ہے اس پر ملک کی تمام سیاسی قیادت نے دستخط کیے ہیں۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

3 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

3 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

4 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

4 hours ago