دبئی جانے کی خبروں کے بعد فرح خان کی پہلی انسٹا اسٹوری نے سب کو حیرانی میں مبتلا کر دیا، تصاویر لنک میں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان مبینہ کرپشن کی وجہ سے آج کل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ گزشتہ چند دنوں کی تفصیلات کے مطابق فرح خان دبئی روانہ ہو چکی ہیں لیکن حال ہی میں ان کے نام سے منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی گئی ہے جس نے اس سوال
کو جنم دیا کہ ‘کیا فرح واقعی دبئی میں ہیں؟12 گھنٹے قبل اس اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں چائے اور سلاد دکھائی دے رہی ہے اور ساتھ ہی کچھ سوس وغیرہ موجود ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس تصویر پر جس ریسٹورنٹ کی لوکیشن کا بتایا گیا ہے وہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں قائم ہے، اسٹوری پر ڈالی گئی لوکیشن نے اس سوال کو جنم دیا کہ کیا واقعی فرح خان اس وقت لاہور میں ہیں یا انہوں نے کوئی پُرانی تصویر اس لوکیشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔ فرح خان کی کرپشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان عبدالعلیم خان نے کئی دعوے کیے ہیں، فرح خان کے مہنگے لگژری برانڈڈ جوتوں کی بات ہو یا ہینڈ بیگ کا معاملہ، سب کی ہی توجہ اس جانب ہے اور فرح خان کی کرپشن نے ہر جانب ہل چل مچا دی ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا۔ 2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

3 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

3 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

4 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

5 hours ago