کروڑوں کی چیزیں استعمال کرنے والی اور عالیشان محل میں رہنے والی فرح انگلینڈ میں اپنا بزنس بھی چلاتی ہیں۔۔

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی توڑ پھوڑ اور حکومتی معاملات میں سیاستدانوں سے بھی زیادہ کسی کا نام نمایاں ہے تو وہ ہیں بشیریٰ بی بی کی سہیلی فرحت شہزادی عرف فرح خان یا فرح گجر۔ فرح خان پر کرپشن کے الزامات کے بعد ان کے بارے میں مختلف حقائق سامنے آرہے
ہیں۔ابھی تک عوام کی نظر فرح خان کے تصویر میں وائرل ہونے والے بیگ پر ہی پڑی ہے۔ مشہور بین الاقوامی کمپنی ہرمس کا بیگ جس کی قیمت پاکستانی تقریباً ڈیڑھ کروڑ بتائی جارہی ہے مگرمجھ کی کھال سے بنتا ہے جس کو دکان سے خریدا نہیں جاتا بلکہ کئی مہینوں پہلے آرڈر کرنا پڑتا ہے لیکن اس قیمتی بیگ سے کہیں زیادہ قیمتی فرح خان کی وہ گاڑی ہے جس کی ڈلیوری نہ ملنے کی وجہ سے انھوں نے 2021 میں ڈیلر کے خلاف شکایت بھی درج کروائی تھی۔ یہ تو ابھی تک پتہ نہیں چلا کہ فرح کو وہ گاڑی ملی یا نہیں البتہ انھوں نے اس گاڑی کی ایڈوانس رقم تقریباً 30 کروڑ 30 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔جنگ نیوز کے مطابق فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق فرح خان کے پاس دبئی میں فلیٹ کے علاوہ ڈی ایچ اے لاہور میں 6 اور بحریہ ٹاؤن میں 3 جائیدادیں ہیں جن میں محل نما گھر بھی شامل ہیں اس کے علاوہ انگلینڈ میں گولڈ اسٹار یورو لمیٹڈ نامی کمپنی بھی ہے۔ 2017 میں فرح خان کی جانب سے ظاہر کی گئی دولت کی قیمت 23 کروڑ 16 لاکھ تھی جو کہ 2021 میں حیران کن طور پر 98 کروڑ 10 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

3 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

3 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

3 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

4 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

5 hours ago