(قدرت روزنامہ)1992ء ورلڈ کپ کی ٹیم کے فاتح کپتان، پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور مقبول ترین سیاستدان عمران خان نے اپنے والد اور انکل کے ہمراہ ایک پُرانی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
وزیراعظم عمران خان پاکستان کے 22 ویں جبکہ پاکستانی تاریخ کے پہلے وزیراعظم ہیں جو سوشل میڈیا کے سب ہی پلیٹ فارمز کو متواتر استعمال کرتے ہیں اور سوشل میڈیا کی طاقت کو بہتر طور پر جانتے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، فیس بُک، انسٹا گرام اور ٹوئٹر پر فین فالونگ بھی بہت زیادہ ہے جبکہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہونے کے ناطے کسی کو فالو نہیں کرتے۔
وزیر اعظم عمران خان اپنے سوشل میڈیا پر جہاں موجودہ صورتحال سے متعلق بات کرتے رہتے ہیں وہیں وہ اپنی پرانی یادیں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔
گزشتہ شب وزیر ِاعظم عمران خان کی جانب سے اپنے والد اکرام اللّٰہ نیازی اور انکل فواد زمان کے ساتھ ایک پرانی یادگر تصویر شیئر کی گئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا اپنی اس تصویر کے کیپشن میں بتانا ہے کہ اُن کے بائیں جانب اُن کے والد اور دائیں جانب اُن کے انکل بیٹھے ہوئے ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…