یہ آئین اور جمہوریت کی فتح ہے، عدلیہ پوری قوم کی امیدوں پر پوری اتری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان نے کل بروز جمعہ یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا . تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعرات کو ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیا .

شہباز شریف اور دیگر اپوزیشن رہنماوں کے ہمرا پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے پوری قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ آئیں اور جمہوریت کی فتح ہے .
انہوں نے کہاکہ عدلیہ پوری قوم کی امیدوں پر پوری اتری ہے ، جمعہ کو یوم تشکر ہو گا ،عوام جمعہ کی نماز کے بعد دو شکرانہ کے نوافل ادا کریں . جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان بچ گیا ،آئیں بچ گیا ہے ،عدلیہ کا وقار کو چار چاند لگے ہیں ہم ان کے مشکور ہیں ،پارلیمان کو مضبوط کیا ہے ،رمضان میں بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے .

انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ مل کر مہنگائی اور بے روزگاری کی جنگ لڑیں گے .

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم آپ کو جینوئن سرپرائز دیں گے . شہباز شریف نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن نے غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جنگ لڑنی ہے،ہمیں اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہونا ہے . واضح رہے کہ جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ نے 5 رکنی لارجر بینچ نے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس اور متعدد فریقین کی درخواستوں پر مسلسل پانچویں روز بھی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی بینچ میں شامل تھے .
جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا . بنچ میں شامل تمام 5 ججز نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے، تحریک عدم اعتماد بحال کرنے کے فیصلے پر اتفاق کیا . 5 رکنی لارجر بنچ نے قومی اسمبلی کو بحال کردیا، جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل بروز ہفتہ کو10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دے دیا، حکم دیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت نئے وزیراعظم کا فوری انتخاب کیا جائے، حکومت کسی بھی طرح اراکین اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے مت روکے . عدالت نے اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیرآئینی قرار دے دیا، کہا وزیراعظم صدر کو ایڈوائس نہیں کرسکتے .

. .

متعلقہ خبریں