یہ آئین اور جمہوریت کی فتح ہے، عدلیہ پوری قوم کی امیدوں پر پوری اتری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مولانا فضل الرحمان نے کل بروز جمعہ یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعرات کو ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیا۔ شہباز شریف اور دیگر اپوزیشن رہنماوں کے ہمرا پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے پوری قوم کو مبارک باد دی اور کہا کہ آئیں اور جمہوریت کی فتح ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عدلیہ پوری قوم کی امیدوں پر پوری اتری ہے ، جمعہ کو یوم تشکر ہو گا ،عوام جمعہ کی نماز کے بعد دو شکرانہ کے نوافل ادا کریں ۔ جبکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان بچ گیا ،آئیں بچ گیا ہے ،عدلیہ کا وقار کو چار چاند لگے ہیں ہم ان کے مشکور ہیں ،پارلیمان کو مضبوط کیا ہے ،رمضان میں بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ مل کر مہنگائی اور بے روزگاری کی جنگ لڑیں گے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم آپ کو جینوئن سرپرائز دیں گے۔شہباز شریف نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن نے غربت مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جنگ لڑنی ہے،ہمیں اللہ کے سامنے سجدہ ریز ہونا ہے۔ واضح رہے کہ جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ نے 5 رکنی لارجر بینچ نے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس اور متعدد فریقین کی درخواستوں پر مسلسل پانچویں روز بھی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی بینچ میں شامل تھے۔
جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا۔ بنچ میں شامل تمام 5 ججز نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے، تحریک عدم اعتماد بحال کرنے کے فیصلے پر اتفاق کیا۔ 5 رکنی لارجر بنچ نے قومی اسمبلی کو بحال کردیا، جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل بروز ہفتہ کو10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دے دیا، حکم دیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت نئے وزیراعظم کا فوری انتخاب کیا جائے، حکومت کسی بھی طرح اراکین اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے مت روکے۔ عدالت نے اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیرآئینی قرار دے دیا، کہا وزیراعظم صدر کو ایڈوائس نہیں کرسکتے۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago