سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز، اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کا آغاز، اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی رات کو سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے دیے گئے فیصلے کے بعد اعلٰی عدالت کے حکم نامہ پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل بروز ہفتہ صبح 10 بجے ہو گا، اسپیکر اسد قیصر اجلاس چیئر کریں گے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ نے 5 رکنی لارجر بینچ نے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس اور متعدد فریقین کی درخواستوں پر مسلسل پانچویں روز بھی سماعت کی، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس جمال خان مندوخیل بھی بینچ میں شامل تھے۔

جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے کیس کا متفقہ فیصلہ سنایا۔

بنچ میں شامل تمام 5 ججز نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دینے، تحریک عدم اعتماد بحال کرنے کے فیصلے پر اتفاق کیا۔ 5 رکنی لارجر بنچ نے قومی اسمبلی کو بحال کردیا، جبکہ اسپیکرقومی اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد پر 9 اپریل بروز ہفتہ کو10 بجے ووٹنگ کرانے کا حکم دے دیا، حکم دیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت نئے وزیراعظم کا فوری انتخاب کیا جائے، حکومت کسی بھی طرح اراکین اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے مت روکے۔
عدالت نے اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیرآئینی قرار دے دیا، کہا وزیراعظم صدر کو ایڈوائس نہیں کرسکتے۔ جبکہ فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف مرکزی رہنماء فواد چودھری نے کہا کہ اس بدقسمت فیصلے نے پاکستان میں سیاسی بحران میں بہت اضافہ کردیا ہے۔ فوری الیکشن ملک میں استحکام لا سکتا تھا، بدقسمتی سے عوام کی اہمیت کو نظر انداز کیا گیا ہے ابھی دیکھتے ہیں معاملہ آگے کیسے بڑھتا ہے۔

Recent Posts

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

1 min ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago