نواز شریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ حکومت کا تھا: شہباز شریف

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو لندن بھجوانے کا فیصلہ عمران نیازی کی حکومت کا تھا۔

جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا، یہ فیصلہ بھی سرکاری بورڈ کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی زندگی پر سیاست بے حسی اور غیر انسانی رویہ ہے، ایک فرد کو بد نام کرنے کا حکومتی رویہ پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مشورے کے مطابق نواز شریف کے علاج اور لندن میں قیام کا فیصلہ ہو گا، ڈاکٹر جب اجازت دیں گے تو نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قانونی تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپیل دائر کر دی گئی ہے، اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف قانونی طور پر لندن میں قیام کر سکتے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سیاسی نفرت پر مبنی حکومت کے بیانات پاکستان کے وقار کے منافی ہیں۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی پگڑیاں اچھالنے والے پاکستان کی پگڑی نہ اچھالیں تو مہربانی ہو گی، سیاسی فائدے کے لیے حقائق کے برعکس بیانات باعثِ افسوس ہیں۔

Recent Posts

حکومت بلوچ اور پشتونوں کیخلاف آپریشن کے ذریعے ان کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائم مقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے آپریشن عزم…

6 mins ago

رکن صوبائی اسمبلی صمد گورگیج پارلیمانی سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی امور منتخب

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان صمد خان گورگیج پارلیمانی سیکرٹری برائے…

18 mins ago

اوستہ محمد میں خاتون کا قتل ،ملزمان کی گرفتاری کیلئے اہلخانہ کا احتجاج

اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)شہداد کوٹ سندھ کے رہائشی حامد علی بروہی زاہدہ بروہی و دیگر گنداخہ…

39 mins ago

مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ضیاء لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں…

1 hour ago

مانجھی پور،نہر میں نہاتے ہوئے 9 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

مانجھی پور(قدرت روزنامہ)مانجھی پور کے قریب گوٹھ شمس الحق کھوسہ کے رہائشی 9 سالہ عمران…

1 hour ago

دکی ، وین بے قابو ہوکر الٹ گئی ،2 خواتین اور بچوں سمیت 6 مسافر زخمی

دکی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے رباط کے مقام پر مسافر وین بے قابو…

1 hour ago