بابر اعظم دی ہنڈریڈ 2022ء میں کھیلنے کے خواہشمند نہیں تھے: رپورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کے کپتان بابر اعظم رواں سال شیڈول دی ہنڈریڈ لیگ میں حصہ لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے اور اس کی وجہ سے بدھ کو ڈرافٹ میں ان کا انتخاب نہیں کیا گیا . یہ سب کے لیے حیرانی کا باعث تھا جب دنیا کے پہلے نمبر پر آنے والے بلے باز کو ڈرافٹ میں کسی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا تھا لیکن رپورٹس کے مطابق بابر اپنی بین الاقوامی کمٹمنٹس کی وجہ سے دی ہنڈریڈ نہیں کھیلنا کرنا چاہتے تھے .


بابر اعظم نے انگلش کائونٹی کرکٹ کے لیے کبھی بھی این او سی کے لیے اپلائی نہیں کیا جس کا مطلب ہے کہ وہ ان چند بہترین کھلاڑیوں میں ایک ہیں جو مانگ ہونے کے باوجود یہاں کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے . ذرائع نے بتایا کہ بابر اعظم کسی بھی ٹیم میں آسانی سے آسکتے تھے کیونکہ ہر انگلش کاؤنٹی انہیں اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے منہ مانگے پیسے دینے کو تیار تھی ، اس کے باوجود بابر اعظم نے قومی ٹیم کی آنے والی سیریز پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے دیگر کمٹمنٹس سے دور رہنے کو ترجیح دی .

بابر اعظم مختصر ترین فارمیٹ میں شاندار نمبرز کے حامل ہیں . 27 سالہ کھلاڑی نے 26 نصف سنچریوں اور ایک سنچری کے ساتھ 45.53 کی شاندار اوسط سے 2686 رنز بنائے ہیں . پاکستان کی قومی ٹیم آنے والے مہینوں میں ویسٹ انڈیز، نیدرلینڈز اور سری لنکا کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے .

. .

متعلقہ خبریں