انتہائی افسوس سے کہتا ہوں ایسے فیصلے کی توقع نہیں تھی،گورنر سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ انتہائی افسوس سے کہتا ہوں ایسے فیصلے کی توقع نہیں تھی، ہم نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کیا ہے، میں سمجھ رہا تھا عدالت فیصلہ کرنے سے پہلے شواہد دیکھے گی اور فیصلہ میں خط کو حصہ بنائے گی۔ایک انٹرویومیں عمران اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم نے آج پارٹی رہنماں کا اجلاس بلایا ہے، میں سمجھ رہا تھا عدالت فیصلہ کرنے سے پہلے شواہد دیکھے گی، سوچ رہا تھا عدالت فیصلہ میں خط کو حصہ بنائے گی،خط کو ہم نے نیشنل سکیورٹی اجلاس میں رکھا تھا، یہ پاکستان کے خلاف ایک بین الاقوامی سازش ہے، یہ کوئی قطری خط نہیں، پاکستان کو رجیم چینج کی دھمکی دی گئی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہم تو الیکشن کیلئے بالکل تیار ہیں، اپوزیشن خود فوری الیکشن کا مطالبہ کر رہی تھی اور اب بھاگ رہی ہے، سندھ ہاس میں جو کچھ ہو رہا تھا وہ غیرآئینی تھا، ضمیر جاگنے کی مشین سندھ ہاس میں لگی ہوئی تھی، پاکستان میں سب کچھ کھلے عام ہوا، نظر آرہا تھا پاکستان صحیح سمت میں جا رہا تھا، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان فورچنیٹ فیصلہ ہے، غیریقینی کی صورتحال میں اضافہ ہوگا، کوئی بہتری نہیں ہوگی، سیاسی محاذ آرائی میں تیزی آئے گی، معیشت کو جھٹکا لگ سکتا ہے، اپوزیشن پارٹیاں چوں، چوں کا مربہ ہے، اگر یہ مہنگائی، معیشت کو ٹھیک کریں گے تو کسی دیوانے کی خواہش ہوسکتی ہے، اس کے بعد اب ملک کو نقصان ہی ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں گے، عمران خان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگا سکتا، ہفتے کو ابھی قومی اسمبلی میں فیصلہ ہونا ہے، ممکن ہے اراکین اسمبلی کے ضمیر بھی جاگ جائیں، (آج) جمعہ کووزیراعظم نے تمام پارلیمنٹرینز کو میٹنگ میں بلایا ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ استعفوں کے حوالے سے افواہیں ہیں، اگر وزیراعظم کہیں گے تو پی ٹی آئی والے مستعفی ہوجائیں گے، فیصلہ ہوگا کہ آئندہ کا کیا لائحہ عمل ہوگا، وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ میں تمام چیزوں پر مشاورت ہوگی۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

5 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

5 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

5 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

7 hours ago