ابوظبی (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی نے جون سے ایک بارقابلِ استعمال پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عاید کرنے کا اعلان کیا ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق ابوظبی حکومت کے زیرانتظام میڈیاآفس کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ آیندہ پابندی کا نفاذ کیسے کیا جائے گا اور آیا بہ کثرت استعمال میں آنے والے پتلے شاپنگ بیگ تقسیم کرنے والے کاروباری اداروں پرجرمانہ عایدکیا جائے گا یا لوگوں سے ان کے استعمال پرجرمانہ وصول کیا جائے گا .
امارت نے یہ بھی کہا کہ وہ 2024 تک ایک ہی مرتبہ استعمال ہونے والے اسٹائروفوم کپ، پلیٹوں اور کھانے کے
کنٹینروں سے بھی مکمل طورپرچھٹکارا حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے .
. .