بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کی تیاریاں شروع

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ،کوئٹہ اور لسبیلہ میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں ہو گا۔صوبائی الیکشن کمیشن نے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29مئی کو کرانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات پرانے طریقہ انتخاب پر ہی ہوں گے، صوبے میں براہ راست انتخاب صرف وارڈز کے کونسلر کا ہو گا۔صوبائی الیکشن کمشنر فیاض مراد نے بتایا کہ صوبے میں 838 یونین کونسلز، 34 ڈسٹرکٹ کونسلز، 54 میونسپل کمیٹیاں،

8 میونسپل کارپوریشنز اور ایک میٹر وپولیٹن کارپوریشن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے کے دیہی علاقوں میں یونین کونسل کے وارڈز کی سطح پر کونسلر کا انتخاب براہ راست عوام کریں گے، اس انتخاب کے بعد یونین کونسل میں 33 فیصد نمائندگی خواتین، پانچ فیصد اقلیت، پانچ فیصد کسان اور پانچ فیصد ورکر کو دی جائے گی، یہ تمام کونسلرز اپنے درمیان سے ایک کو چیئرمین اور ایک کو وائس چیئرمین بنائیں گے۔صوبائی الیکشن کمشنر فیاض مراد نے بتایا کہ یونین کونسل کا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کا ممبر ہو گا جو ملکر ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیرمین کا انتخاب کریں گے، اسی طرح میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وارڈز میں کونسلرز کا انتخاب براہ راست ہو گا، یہ کونسلرز چیئرمین اور مئیر کا انتخاب کریں گے۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

2 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

2 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

2 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

3 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

3 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

3 hours ago