(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھے گئے ہیں۔
سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کی شکست کے بعد اپوزیشن کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں لہذا وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔
آج صدر مملکت ڈاکٹر علوی کی تجویز پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے تاہم حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے اراکین وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لیے ایوان پہنچ چکے ہیں اور قومی اسمبلی کا باقاعدہ اجلاس شروع ہو چکا ہے۔
قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن اراکین کی نشستوں پر نوٹوں کے ہار رکھے گئے ہیں، اس کے علاوہ حکومتی اراکین ’نوٹ کو عزت دو‘ کے پلے کارڈ بھی اپنے ہمراہ ایوان میں لائے ہیں۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…