مٹھائی پھر ضائع ہو گی، وزیراعظم آج اہم اعلان کریں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گذشتہ روز سپریم کورٹ کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان آج اہم اعلان کریں گے . سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی وئب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو چیلنجز کا سامنا کرنا آتا ہے،بظاہر اپوزیشن کو لگ رہا ہےکہ وہ جیت چکے ہیں مگر ایسا ہے نہیں- وہ ہار چکے ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ مٹھائی پھر ضائع ہو گیا .


لفاظ یاد رکھیے گا . آنے والا وقت بتائے گا انشاء اللہ-قوم نے فیصلہ کرلیا ہے . فیصل جاوید نے کہا کہ کپتان آج شام ایک اہم اعلان کریں گے وہ اپنی قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے .
. سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت کی حکمت عملی کیا ہوگی اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے مشاورت کے لیے آج 4 اہم اجلاس بلالیے .

سب سے پہلے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کا اجلاس ہوگا ، جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا اور موجودہ صورتحال میں ممکنہ قانونی آپشنز پر غور کیا جائے گا .

اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس بھی آج ہوگا ، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور ہوگا ، اجلاس میں مبینہ غیر ملکی دھمکی آمیز خط کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی اور اجلاس کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گی . بتایا گیا ہے کہ آج ہی وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوگا ، اس اجلاس میں بھی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا ، جہاں وزیراعظم عمران خان آئندہ انتخابات سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے .
اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا ہوا ہے ، یہ اجلاس آج دوپہر 3 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جب کہ آج شام کے وقت وزیر اعظم عمران خان قوم سے بھی خطاب کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال سے قوم کو اعتماد میں لیں گے .

. .

متعلقہ خبریں