کیاواقعی مولانا فضل الرحمن صاحب صدر پاکستان بن سکتے ہیں؟شائستہ لودھی کا چٹکلا

کراچی(قدرت روزنامہ) معروف پاکستانی اداکارہ اور میزبان شائستہ لودھی نے نجی ٹی وی کے پروگرام ‘پیارے رمضان’ میں شرکت کی اور ہوسٹ رابعہ انعم کے مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔پروگرام کی میزبان نے شائستہ لودھی سے مختلف سوالات کیے جن میں سب سے پہلے اْن سے پوچھا گیا کہ اگر کچھ شخصیات کے گھر آپ کو جانے کا موقع ملے تو ساتھ کیا لے کر جائیں گی۔بلاول بھٹو کا نام سْن کر شائستہ لودھی نے مٹھائی لے جانے کا کہا جبکہ نوازشریف کے گھر دستانے، اداکارہ وینا ملک کے گھر خوشبو اور شیخ رشید کے گھر مزے دار کھانا

لے جانے کا ارادہ ظاہر کیا۔شائستہ لودھی نے بتایا کہ وہ ایک بار اپنی ٹیم کے ہمراہ شیخ رشید کے گھر گئیں تو انہوں نے مزیدار کھانے کھلائے تھے۔علاوہ ازیں جب اْن سے پوچھا گیا اگر بطور صحافی کسی سے سوال پوچھنے کا موقع ملے تو نام کے حساب سے کس سے کیا سوال پوچھیں گی۔اس پر اداکارہ کے سامنے جب جمیعت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نام لیا گیا تو انہوں نے ایک منٹ کی تاخیر کیے بغیر اپنا سوال سامنے رکھا۔انہوں نے کہا کہ اگر موقع ملا تو وہ مولانا فضل الرحمان سے پوچھیں گی کہ ‘سر کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ آپ صدر بن سکتے ہیں؟۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

7 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

13 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

23 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

49 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago