فرح خان نے خود پر لگنے والے الزامات پر خاموشی توڑ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان (خاتون اول کی قریبی دوست) نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے . انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام جاری کیا ہے .

فرح خان نے کہا کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی ہوں، نہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی سرکاری کام کے معاملات میں مداخلت کی ہے .
میرے کردار پر غلیط کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بہن بیٹیاں ہیں، میرے بزنس کے بارے میں پہلے بھی میرے شوہر وضاحت دے چکے ہیں . فرح خان نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا وہ بھی تردید کر چکے ہیں . انہوں نے کہا کہ میری فیملی ان الزامات کو سن کر سکتے اور صدمے کی کیفیت میں ہے .

فرح خان نے اپیل کہ سنی سنائی باتوں پر انہیں بدنام نہ کیا جائے .

. خیال رہے کہ فرح خان پر پنجاب میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں . ان الزامات کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرح خان ہماری پھوپھی کی بیٹی نہیں‘ مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں . جبکہ فرح خان کے حوالے سے الزامات پر عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تقررو تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں‘ ن لیگ اور اس کے حواری ساڑھے تین سال میں مجھ پر یا میری کابینہ پر کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں لا سکے‘ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں .
قبل ازیں پنجاب کی سیاست میں الزامات کے حوالے سے آج کل زیر گردش خاتون فرح خان کے گاؤں کے لیے غیرمعمولی فنڈز جاری ہونے کا انکشاف ہوا . . ہم نیوز نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کی سفارشات پر فرح خان کے گاؤں کو 11 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ، جس کی بدولت ’گھنگ‘ گاؤں میں 11 کروڑ روپے کا ترقیاتی کام ہوا . ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فرح خان کے گاؤں میں سیوریج ، سڑکیں ، ٹف ٹائیلز ، فیملی پارک اور اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے شامل کیے گئے جب کہ شیخوپورہ کو 3 سال میں 45 ارب روپے مالیت کے منصوبے دینے میں بھی فرح خان کی سفارشات شامل تھیں . جب کہ

. .

متعلقہ خبریں