فرح خان نے خود پر لگنے والے الزامات پر خاموشی توڑ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان (خاتون اول کی قریبی دوست) نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر خاموشی توڑ دی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام جاری کیا ہے۔فرح خان نے کہا کہ میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کرتی ہوں، نہ میرا سیاست سے کوئی تعلق ہے اور نہ کبھی سرکاری کام کے معاملات میں مداخلت کی ہے۔
میرے کردار پر غلیط کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بہن بیٹیاں ہیں، میرے بزنس کے بارے میں پہلے بھی میرے شوہر وضاحت دے چکے ہیں۔فرح خان نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا وہ بھی تردید کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری فیملی ان الزامات کو سن کر سکتے اور صدمے کی کیفیت میں ہے۔

فرح خان نے اپیل کہ سنی سنائی باتوں پر انہیں بدنام نہ کیا جائے۔

۔خیال رہے کہ فرح خان پر پنجاب میں کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ان الزامات کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرح خان ہماری پھوپھی کی بیٹی نہیں‘ مریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں ۔ جبکہ فرح خان کے حوالے سے الزامات پر عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تقررو تبادلے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں‘ ن لیگ اور اس کے حواری ساڑھے تین سال میں مجھ پر یا میری کابینہ پر کرپشن کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں لا سکے‘ خاتون اول اور فرح خان کے بارے میں بے بنیاد الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتا ہوں۔
قبل ازیں پنجاب کی سیاست میں الزامات کے حوالے سے آج کل زیر گردش خاتون فرح خان کے گاؤں کے لیے غیرمعمولی فنڈز جاری ہونے کا انکشاف ہوا ۔۔ ہم نیوز نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کی سفارشات پر فرح خان کے گاؤں کو 11 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ، جس کی بدولت ’گھنگ‘ گاؤں میں 11 کروڑ روپے کا ترقیاتی کام ہوا۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ فرح خان کے گاؤں میں سیوریج ، سڑکیں ، ٹف ٹائیلز ، فیملی پارک اور اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے شامل کیے گئے جب کہ شیخوپورہ کو 3 سال میں 45 ارب روپے مالیت کے منصوبے دینے میں بھی فرح خان کی سفارشات شامل تھیں۔جب کہ

Recent Posts

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

5 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

19 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago