بلوچستان ہیلتھ کارڈ سے فی خاندان 10 لاکھ روپے کی سہولت میسر ہوگی، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ7اپریل دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے یعنی زندگی بچائیے اور ہنگامی حالات میں صحت کی سہولتوں کی دستیابی ہے . اسی سلسلے میں صوبائی حکومت وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صحت کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام پر عملدرآمد اور اس کی فوری طور پر لانچ کی منظوری بھی دی ہے اور اس سہولت سے بلوچستان کے 18لاکھ خاندان مستفید ہونگے جنہیں فی خاندان 10 لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ میسر ہوگا .

جس سے بلوچستان کے عوام جلد ہی اس قابل ہو سکیں کہ وہ صحت مند، اپنے خاندان کو صحت مند، معاشرے کو صحت مند اور ماحول کو صحت مند بنانے کے سلسلے میں صحیح فیصلہ کر سکیں ترجمان بلوچستان فرح عظیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی صحت کارڈ حکومتِ بلوچستان کا ایسا اقدام ہے جو کم آمدنی والے افراد کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرے گا فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ سماجی بہبود کی اصلاحات میں انتہائی اہم ہے جس کے باعث غریب افراد بھی عزت سے صحت کی تمام تر سہولیات حاصل کر سکیں گے اور آئندہ مستقبل صحت کارڈ پروگرام بلوچستان میں غربت کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں