بلوچستان ہیلتھ کارڈ سے فی خاندان 10 لاکھ روپے کی سہولت میسر ہوگی، فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ7اپریل دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن منایا جارہا ہے یعنی زندگی بچائیے اور ہنگامی حالات میں صحت کی سہولتوں کی دستیابی ہے۔ اسی سلسلے میں صوبائی حکومت وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صحت کے حوالے سے خاطر خواہ اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام پر عملدرآمد اور اس کی فوری طور پر لانچ کی منظوری بھی دی ہے اور اس سہولت سے بلوچستان کے 18لاکھ خاندان مستفید ہونگے جنہیں فی خاندان 10 لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ میسر ہوگا۔ جس سے بلوچستان کے عوام جلد ہی اس قابل ہو سکیں کہ وہ صحت مند، اپنے خاندان کو صحت مند، معاشرے کو صحت مند اور ماحول کو صحت مند بنانے کے سلسلے میں صحیح فیصلہ کر سکیں ترجمان بلوچستان فرح عظیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی صحت کارڈ حکومتِ بلوچستان کا ایسا اقدام ہے جو کم آمدنی والے افراد کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرے گا فرح عظیم شاہ نے کہا کہ صحت سہولت کارڈ سماجی بہبود کی اصلاحات میں انتہائی اہم ہے جس کے باعث غریب افراد بھی عزت سے صحت کی تمام تر سہولیات حاصل کر سکیں گے اور آئندہ مستقبل صحت کارڈ پروگرام بلوچستان میں غربت کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔

Recent Posts

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

8 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

23 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

7 hours ago