عدم اعتماد نے مسلط شدہ حکمرانوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، صادق عمرانی

نصیر آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل کمیٹی کے ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق خان عمرانی نے کہا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید نے پاکستان میں جمہوری نظام اور روایات کے لئے جدوجہد کی پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد عوامی خدمت کرنا تھا اور شہید بھٹو کے اس مقصد کو لیکر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جیالے مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں، موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے خاتمے کے پیچھے بلاول بھٹو زرداری کی جدوجہد اور عوامی طاقت ہے پیپلز پارٹی کی لائی ہوئی عدم اعتماد کی تحریک نے مسلط شدہ حکمرانوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کیلئے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر مملکت آصف علی زردار ی کی قیادت میں جدوجہد کررہے ہیں . انہوں نے کہا کہ نااہل کپتان لوگوں کو کہتا تھا کہ وہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کاآخری گیند تک مقابلہ کریں گے لیکن آخری اوور شروع ہونے سے قبل ہی عمران میدان چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا اور اپنی ٹائیگر فورس کے کارکن ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ذریعے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرکے اسمبلیاں توڑ دیں کل تک یہی عمران خان لوگوں سے کہتا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے لیکن آج گھبراہٹ کے باعث نا اہل کپتان کے ہاتھ پاوں کانپ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار کے خاتمے کے ساتھ ہی انکی اپنی ہی پارٹی کے رہنماوں نے انکے کالے کرتوت عوام کے سامنے رکھنے شروع کردیئے ہیں اور انکی کرپشن کے ثبوت سامنے آنا شروع ہوچکے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں