تین بار وزیراعظم بننے پر مبارک ہو ! عمران خان پہلے دھاندلی کرکے” جعلی وزیر اعظم” بنا ، دوسری دفعہ “غیر آئینی وزیراعظم” بنا اور تیسری بار سپریم کورٹ نے “زبردستی وزیر اعظم “ بنایا، میاں افتخار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے عمران خان کے تیسری بار وزیراعظم بننے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین بار وزیراعظم بننے پر مبارک ہو !عمران خان پہلے دھاندلی کرکے” جعلی وزیر اعظم” بنا، دوسری دفعہ “غیر آئینی وزیراعظم” بنا اور تیسری بار سپریم کورٹ نے “زبردستی وزیر اعظم “ بنایا . قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ آئین تحفظ تمام اداروں کا فریضہ ہے ،جو آئین کی پاسداری کر رہے ہیں وہ غدار اور جو آئین کو روند رہے ہیںوہ کھلے عام

پھر رہے ہیں .

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہاکہ تمام اداروں کا فریضہ بنتا ہے کہ آئین کا تحفظ کرے ،یہ اتحاد کا سمبل ہے . انہوںنے کہاکہ جو آئین کی پاسداری کر رہے ہیں وہ غدار اور جو آئین کو روند رہے وہ کھلے عام پھر رہے ہیں . انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا منصب اب سنبھالا ہے اور صدر غیر آئینی احکام جاری کر رہے ہیں ،ہم سپریم کورٹ کے فیصلہ کے انتظار میں ہے . انہوںنے کاہکہ خط کو بہانہ بنایا جا رہا ہے اس کی حقیقت سامنے ا ٓجائے گی . انہوںنے کہاکہ عمران خان جب سے اقتدار میں آیا ڈرامے ہی ڈرامے ہو رہے ہیں ،پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو بد نام کرنا تھا وہ کر دیا ہے . انہوںنے کہاکہ وفاق میں خط آیا ،پنجاب میں کس کا بہانہ بنایا گیا ؟ .

. .

متعلقہ خبریں