تین بار وزیراعظم بننے پر مبارک ہو ! عمران خان پہلے دھاندلی کرکے” جعلی وزیر اعظم” بنا ، دوسری دفعہ “غیر آئینی وزیراعظم” بنا اور تیسری بار سپریم کورٹ نے “زبردستی وزیر اعظم “ بنایا، میاں افتخار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے عمران خان کے تیسری بار وزیراعظم بننے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تین بار وزیراعظم بننے پر مبارک ہو !عمران خان پہلے دھاندلی کرکے” جعلی وزیر اعظم” بنا، دوسری دفعہ “غیر آئینی وزیراعظم” بنا اور تیسری بار سپریم کورٹ نے “زبردستی وزیر اعظم “ بنایا۔قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ آئین تحفظ تمام اداروں کا فریضہ ہے ،جو آئین کی پاسداری کر رہے ہیں وہ غدار اور جو آئین کو روند رہے ہیںوہ کھلے عام

پھر رہے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہاکہ تمام اداروں کا فریضہ بنتا ہے کہ آئین کا تحفظ کرے ،یہ اتحاد کا سمبل ہے۔انہوںنے کہاکہ جو آئین کی پاسداری کر رہے ہیں وہ غدار اور جو آئین کو روند رہے وہ کھلے عام پھر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا منصب اب سنبھالا ہے اور صدر غیر آئینی احکام جاری کر رہے ہیں ،ہم سپریم کورٹ کے فیصلہ کے انتظار میں ہے ۔انہوںنے کاہکہ خط کو بہانہ بنایا جا رہا ہے اس کی حقیقت سامنے ا ٓجائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان جب سے اقتدار میں آیا ڈرامے ہی ڈرامے ہو رہے ہیں ،پاکستان میں سیاسی جماعتوں کو بد نام کرنا تھا وہ کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وفاق میں خط آیا ،پنجاب میں کس کا بہانہ بنایا گیا ؟۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

7 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

16 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

27 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

37 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

47 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

59 mins ago