میں اپنے لیڈر کو نہیں بھولی تھی بلکہ لیڈر نے مجھے بھلا دیا بشریٰ بی بی نے کسی طرح کی صلہ رحمی نہیں دکھائی، عظمیٰ کاردارپھٹ پڑیں

لاہور(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی جیالی کے طو رپرشہرت حاصل کر کے منحرف ہونے والی رکن اسمبلی عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ میں اپنے لیڈر کو نہیں بھولی تھی بلکہ لیڈر نے مجھے بھلا دیا،درخواستوں کے باوجودمیری رکنیت بحال نہیں کی گئی ،مجھے شاید بنی گالہ کے موکلوں نے ہی یہاں تک پہنچایا ہے ،بشری بی بی نے کسی طرح کی صلہ رحمی نہیں دکھائی ۔ ایک انٹر ویو میں عظمیٰ کاردارنے کہا کہ اگرہم کارکنان دل کے زخم دکھائیں تولوگوں کو پتہ چلے ہم کس حال میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تو اپنے کارکنان

کو مڑکر نہیں دیکھا،بنی گالہ میں اگرکوئی نظر آیا تو وہ صرف فرح خان نظر آئیں۔ فرح خان تواب بھاگ گئی ہے اس کی ذمہ داری آپ کے کاندھوں پر آگئی ہے ،تقرر و تبادلوں کیلئے جو کروڑوں روپے رشوت لی گئی اوردبئی میں محلات بنائے گئے اس کا جواب اب انہیں دینا پڑے گا، اب آپ کوراہ نجات نہیں ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چوہدری سرور کے ساتھ کیا کیا، میں درخواستیں دیتی رہی کہ میں ادنیٰ کارکن ہوں میری رکنیت بحال کر دیں لیکن میرے لئے سارے دروازے بند کر دئیے گئے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے جو خط لہرایا ہے اس سے ہماری خارجہ پالیسی کو بہت نقصان ہوگا ،مجھے تو یہ خط قطری خط کی طرح لگتا ہے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

5 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

16 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

25 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

38 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

44 mins ago

آئی ایم ایف کی وارننگز کے باوجود حکومت کا بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی سبسڈی دینے کا منصوبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی بلز میں 487 ارب روپے کی…

54 mins ago