لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض ختم کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض ختم کر دیا . لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کر دی .

عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست آج ہی سماعت کے لیے لگانے کا حکم دے دیا . لاہور ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر لیا . وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے سماعت کے دوران ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے وکیل نے دلائل پیش کیے .
وکیل ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پرویز الہیٰ خود وزیراعلیٰ کے امیدوار ہیں . اسپیکر آئین کے مطابق اس سیشن کو ہیڈ نہیں کر سکتے . ڈپٹی اسپیکر کو آئین کے تحت اختیار حاصل ہے کہ وہ ہاؤس چلائے . جب اسپیکر کا دفتر خالی ہو تو ڈپٹی اسپیکرمعاملات چلاتا ہے . وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ خاردار تاریں لگا کر ہمیں اندر جانے سے روک دیا گیا .

8 دن پنجاب بغیر حکومت کے چل رہا ہے .

درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں . اے جی نے سپریم کورٹ میں یقین دہانی کرائی تھی . لاہور ہائیکورٹ نے کچھ دیر کے لیے سماعت ملتوی کر دی . خیال رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز کی درخواست پر اعتراض عائد کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے احکامات عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتے‘ آرٹیکل 69 کے تحت اسمبلی کی کارروائی پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع نہیں ہو سکتا ‘ لاہور ہائی کورٹ آفس کے اعتراض پرچیف جسٹس امیر بھٹی آج ہی سماعت کریں گے .
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اس ضمن میں لاہور ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کی تھی جس میں اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب میں وززیراعلیٰ کا عہدہ خالی ہے اس پرجلد از جلد الیکشن کرائے جائیں ، سیکرٹری اسمبلی اور انتظامی افسران پرویز الٰہی کے غیر قانونی احکامات مان رہے ہیں اور پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے بلا جواز تاخیر کی جارہی ہے .
اپوزیشن جماعتوں کے وزیراعلیٰ کے امیدوار کی طرف سے دائر کردہ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جب تک وزیراعلیٰ کا انتخاب نہ ہوتا اس وقت تک آئین کے آرٹیکل130 کے تحت اسمبلی کا اجلاس ملتوی نہیں کیا جاسکتا ہے جب کہ درخواست میں فریق بنائے گئے افراد اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے ہیں لہٰذا عدالت جلد حکم جارے اور انتخاب ممکن بنائے .

. .

متعلقہ خبریں