پی ٹی آئی کے مزید 22 ایم پی ایز کا اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مزید 22 ایم پی ایز کی طرف سے اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ، جس کے ساتھ ہی وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 223 ووٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب میں ترین اور علیم خان گروپ کے اراکین کی حمایت کے بعد تحریک انصاف کے مزید 22 اراکین صوبائی اسمبلی نے بھی متحدہ اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آئندہ ہفتے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں حمزہ شہباز کو 223 ووٹ ملنے کا امکان ہے۔
رپورٹ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کے اراکین پنجاب اسمبلی کو آج گلبرگ کے مقامی ہوٹل سے دوسرے ہوٹل منتقل کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کینٹ میں واقع ایک ہوٹل میں 150 کمرے بھی بک کروا لیے گئے ہیں ، منحرف ایم پی ایز کو گلبرگ کے ہوٹل سے منتقل کرنے کا فیصلہ وہاں کارکنوں کے مظاہروں اور ٹریفک کے مسائل کی وجہ سے کیا گیا ہے جب کہ نیا ہوٹل کینٹ میں ہونے کے باعث کسی کی بھی قسم کا اجتماع یا مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں متحدہ اپوزیشن کے علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کرنے کی قراردادمنظور کر لی گئی ،اجلاس میں شریک 200اراکین اسمبلی نے کھڑے ہو کر قرارداد کی منظوری دی ، قراردادمنظور ہوتے ہوئے پنڈال وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا ، اجلاس میں مریم نواز ،عطا اللہ تارڑ ، عون چوہدری سمیت دیگر بھی شریک ہوئے ۔
بتایا گیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن کا علامتی اجلاس مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ(ن)، پیپلزپارٹی ،جہانگیر ترین گروپ، علیم خان گروپ ،اسد کھوکھر گروپ سمیت دیگر ہم خیال اراکین اسمبلی نے شرکت کی ، پنجاب اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے پینل آف چیئرمین میں شامل شازیہ عابد نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری اقبال گجرنے قرارداد پیش کی جس کے متن میں کہا گیا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی جانب سے طلب کئے گئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں کے 200اراکین کی موجودگی میں حالیہ دنوں میں پنجاب اسمبلی میں اٹھائےچند روز قبل گئے غیر آئینی او رغیر قانونی اقدامات کی بھرپو رمذمت کرتا ہے ، اجلاس 200ممبران کی واضح اکثریت سے حمزہ شہباز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہے ، تمام ممبران اسمبلی نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو قرارداد کی منظوری جس کے بعد ہال وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا۔

Recent Posts

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

6 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

17 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

27 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

37 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

49 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

55 mins ago