عمران خان عدم اعتماد کے ووٹ میں ہٹائے جانے والے پہلے وزیراعظم ہوں گے ، نیویارک ٹائمز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کا پاکستان سمیت عالمی میڈیا میں بھی خاصا چرچا رہا۔غیر ملکی اخبارات اور جرائد نے جہاں عدالتی فیصلے کو پاکستان کی سیاست میں حیرت انگیز موڑ قرار دیا وہیں عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو شہ سرخیوں میں جگہ دی گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ میں کہا گیا کہ عمران خان نے ملک میں امریکا مخالف جذبات کو استعمال کرنے کی کوشش کی، آئندہ انتخابات عمران خان کی سیاست پر ریفرنڈم ثابت ہوں گے،عالمی میڈیا نے عدالتی فیصلے

کو عمران خان کیلئے بڑا دھچکا قراردیا ہے۔امریکی اخبار’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے لکھا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ نے عمران خان کے اقتدار میں رہنے کے اقدام کو روک دیا، عمران خان عدم اعتماد کے ووٹ میں ہٹائے جانے والے پہلے وزیراعظم ہوں گے۔’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ نے لکھا کہ عمران خان نے اپنے اقتدار کے خاتمے کا امریکا پر الزام لگایا، ایسے بیانات سے واشنگٹن سے پاکستان کے تعلقات مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔برطانوی اخبار’’گارجین‘‘نے لکھا کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ عمران خان کے لیے تباہ کن ہے، فیصلے سے قانون کی حکمرانی کوبرقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔امریکی جریدے’’ٹائم‘‘ نے لکھا کہ پیوٹن کوگلے لگا کر وزیراعظم عمران خان نے اپنی سیاسی موت پر مہر ثبت کر دی، مخالفین کے ساتھ سمجھوتہ نہ کرنے والے عمران خان آج تنہا ہوگئے ہیں،کرکٹر سے سیاست دان بننے والے عمران خان ، آخرکار اپنے ہی دام میں پھنس گئے۔برطانوی اخبار’ڈیلی میل‘ نے لکھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ حیرت انگیز موڑ کی نشان دہی کرتا ہے، چار سال بعد بہت سے لوگوں کو لگتا ہے کہ عمران خان ڈلیورکرنے میں ناکام رہے۔

Recent Posts

جعفرآباد،محبت شاخ میں مسلح افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

جعفرآباد(قدرت روزنامہ)جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادکی فائرنگباپ بیٹا جاں بحق۔ملزمان فرارپولیس نے لاشوں…

6 mins ago

گوادر میں کارروائیاں،متعدد ملزمان گرفتار ،چوری شدہ سامان برآمد

گوادر(قدرت روزنامہ)ڈپولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کیا اور چوری…

11 mins ago

لاہور جلسہ: تحریک انصاف کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کو ایس او پیز کے ساتھ آج…

24 mins ago

’خان نے کہہ دیا جلسہ ہوگا تو بس ہوگا‘، پی ٹی آئی لاہور کارکنان پرعزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان لاہور میں ہفتہ کو ہونے والے جلسے…

37 mins ago

لاہور جلسہ: خیبرپختونخوا سے قافلے علی امین گنڈاپور کی قیادت میں ایم ون موٹر وے سے روانہ ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے لاہور جلسہ میں شرکت کے لیے پی ٹی…

49 mins ago

پی ٹی آئی جلسہ: کنٹینرز سے نمٹنے کے لیے کرینز کا لشکر لاہور گامزن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں ہفتے کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی…

59 mins ago