یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے رمضان پیکج کا حکومتی دعویٰ مذاق بن گیا

اسلام آباد/کراچی(قدرت روزنامہ)ماہ رمضان کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز پر سستے رمضان پیکج کا حکومتی دعویٰ شہریوں کے لیے مذاق بن کر رہ گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رمضان میں زیادہ تر شہروں میں شہری شدید گرمی اور روزے کی حالت میں گھنٹوں لائن لگا کر خریداری کرنے پر مجبور ہوگئے،دوسری جانب ملک بھر کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کے مہینے کی آمد کے ساتھ ہی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان تک جا پہنچیں، ساتھ ہی ذخیرہ اندوز من مانی قیمت مقرر کرکے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔جیکب آباد میں ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے ماہ رمضان کے

شروع ہوتے ہی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو پَر لگ گئے ہیں، مختلف بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیاگیا ہے۔جیکب آباد میں سیب 250 روپے کلو، تربوز 100 روپے فی کلو اور کیلا 100روپے فی درجن میں فروخت کیا جا رہا ہے، اسی طرح افطار کے اوقات استعمال ہونے والی کھجور بھی 100 سے بڑھ 250 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔سبزیوں میں بھنڈی 220 روپے فی کلو، مٹر 160روپے فی کلو جبکہ ٹماٹر 80 روپے سے بڑھا کر 140روپے فی کلو فروخت کیے جا رہے ہیں جس پر عوام ہمیشہ کی طرح شکایات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔شہریوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مصنوعی مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے تاکہ عوام کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں سستے داموں چیزوں کی فراہمی کو یقینی بنائی جا سکے۔دوسری جانب مہنگی اشیائے ضروریہ کی فروخت کے حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے اگر مارکیٹ سے اشیاء سستی ملے گی تب جا کر عوام کو سستا بیچنا ممکن ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کا بغض اور دل کی بات زبان پر آگئی، نواب بگٹی اپنی سر زمین کی دفاع میں شہید ہوئے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے جمعہ کے روز…

4 mins ago

بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24ستمبر کو طلب کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق…

10 mins ago

کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جا ں بحق ہو گیا۔ تفصیلات…

26 mins ago

جھل مگسی، دو گروپوں میں مسلح تصادم، 2 افراد جاں بحق ، بچہ زخمی

جھل مگسی(قدرت روزنامہ)بلو چستان کے ضلع جھل مگسی میں2گروپوں میں مسلح تصادم کے نتیجے میں…

31 mins ago

وندر سے ایک شخص لاپتہ

لسبیلہ(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے شہر وندر سے ایک شخص کو لاپتہ کر دیا گیا، اس حوالے…

37 mins ago

جعفرآباد،محبت شاخ میں مسلح افراد کی فائرنگ، باپ بیٹا جاں بحق

جعفرآباد(قدرت روزنامہ)جعفرآبادکے علاقے محبت شاخ میں مسلح افرادکی فائرنگباپ بیٹا جاں بحق۔ملزمان فرارپولیس نے لاشوں…

44 mins ago