عثمان مرزا جوڑوں کو فلیٹ دیتا انکی ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا تھا، حیران کن انکشافات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کرنے والے ملزم عثمان مرزا کے ساتھی بھی گرفتار، ملزمان نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے، میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ اپارٹمنٹ عثمان مرزا کا ہے جو کہ اسلام آباد میں اپنے اپارٹمنٹ کو رینٹ پر دیتا ہے، گرفتار ملزمان نے بتایا کہ اس سے قبل بھی عثمان مرزا کئی خواتین اور جوڑوں کے ساتھ اسی طرح کی حرکات کر چکا ہے،ملزمان نے بتایا کہ عثمان اپارٹمنٹ میں آنے والے لوگوں کی خفیہ کیمروں کے ذریعے ویڈیو بناتا ہے اور پھر

ان ویڈیوز کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا ہے،جو لوگ پیسے دے دیتے ہیں، انہیں چھوڑ دیتے ہے اور جو لوگ پیسے دینے سے انکار کرتے ہیں، انہیں بلیک میل کرتا رہتا ہے، ملزمان نے بتایا کہ عثمان نے پہلے کبھی کسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل نہیں کی البتہ اس مرتبہ عثمان کے ساتھیوں میں سے کسی ایک نے ویڈیو بنا لی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا،ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ عثمان نے غیر شادی شدہ جوڑے کو موقع پر نازیبا حرکت کرتے ہوئے پکڑ لیااور غصے میں انہیں گالیاں دی اور تشدد کا نشانہ بنایا اور لڑکی کو برہنہ بھی کیا،دوسری جانب تشدد کا شکار لڑکے نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق لڑکے کا کہنا ہے کہ وہ خوفزدہ تھا اس لیے پہلے پولیس کو مطلع نہیں کیا۔ متاثرہ لڑکے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ نوجوان سامنے آنے سے گریز کر رہا ہے چونکہ اسے جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دی گئی ہیں اس لیے وہ کارروائی کرنے سے بھی ہچکچا رہا ہے۔

Recent Posts

جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم: غریدہ فاروقی اور پیمرا سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

ججوں کے خلاف کسی قسم کی مہم برداشت نہیں کریں گے، جسٹس عامر فاروق اسلام…

12 mins ago

کینیا کی عدالت نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا

کینیا کی ہائیکورٹ کی جج نے پاکستانی صحافی کی اہلیہ کی جانب سے دائر کردہ…

23 mins ago

ٹیکس محصولات میں اضافہ نہ کیا تو یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام نہیں ہوگا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے…

42 mins ago

بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت نے کسان پیکج معاہدے پر دستخط کردئیے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت نے کسان پیکج معاہدے پر دستخط کردئیے…

56 mins ago

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی

پاکستان کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ چیمپئنز کی ٹیم 117 رنز…

1 hour ago

فارم 47 کیا چیز ہے اور اسے قانون میں کیا کہتے ہیں؟ چیف جسٹس کا سوال

اگر ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردے تو کیا ہوگا فیصلے کیخلاف دادرسی…

1 hour ago