واٹس ایپ کا ڈیلیٹ کیا گیا میسج پڑھیں، طریقہ بھی انتہائی آسان

نیویارک(قدرت روزنامہ) پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ڈیلیٹ کیا گیا میسج درحقیقت ختم نہیں ہوتا اور وہ ریپلائی کرنے والے شخص کے پاس موجود ہوتا ہے۔

یہ انکشاف ایک معروف ویب سائٹ نے کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ڈیلیٹ کا فیچر متعارف کرانے کے باوجود یہ کارآمد ثابت نہیں ہورہا۔ ایک اسکرین شارٹ کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ایک صارف نے مقررہ وقت کے اندر پیغام ڈیلیٹ کردیا تاہم جب دوسرے فرد نے اس کا ریپلائی دیا تو وہ ڈیلیٹ شدہ ٹیکسٹ اس کے پاس موجود تھا۔

ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اینڈروئیڈ اور ونڈوز اسمارٹ فونز میں استعمال ہونے والے واٹس ایپ کے گروپ اور پرائیویٹ چیٹ باکس میں ڈیلیٹ ہونے والا میسج حقیقت میں ختم نہیں ہوتا بلکہ ریپلائی کی صورت میں وہ ٹیکسٹ موجود رہتا ہے۔

دوسری جانب واٹس ایپ نے فیچر کے اس نقص پر کوئی ردعمل نہیں دیا اور یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد صارفین محتاط انداز میں چیٹنگ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے ڈیلیٹ فیچر متعارف کرایا تھا جس میں 7 منٹ کے اندر اندر پیغام بھیجنے والا اپنا میسج ڈیلیٹ کرسکتا تھا اور ڈیلیٹ ہونے کی صورت میں بھیجنے والے اور موصول کرنے والے کے پاس سے وہ پیغام ختم ہوجاتا تھا۔

یہ فیچر گروپ اور پرائیویٹ دونوں چیٹ کے لیے کارگر تھا تاہم اسے صرف بھیجنے اور موصول کرنے والے صارفین واٹس ایپ کا نیا ورژن انسٹال کرنے یا پرانا ورژن اپ ڈیٹ کرنے والے ہی استعمال کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

20 mins ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

2 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

2 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

2 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

2 hours ago

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

2 hours ago