بلوچستان، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے مشکئی میں دہشتگردی کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار بھی شہید ہوئے۔ نائیک تاج ولی اور سپاہی اسامہ شہید ہوئے جب کہ ایک افسر زخمی ہوا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ دہشتگرد آواران میں دہشتگردی کی وارداروں میں ملوث تھے۔آپریشن کئے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے فرار کی بھی کوشش کی۔خیال رہے کہ اس سے قبل دہشت گردوں کی ٹانک میں ملٹری کمپاؤنڈ میں گھسنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 6 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق 3 دہشت گردوں نے جنرل ایریا ٹانک میں ملٹری کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سیکیورٹی اداروں نے ناکام بنادیا۔ سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور فوجی کمپاؤنڈ میں داخلے کی کوشش کو ناکام بنایا۔ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں نوشہرو فیروز کے 48 سالہ صوبیدار میجر شیر محمد ،خیرپور کے 39 سالہ نائب صوبیدار زبید ، راولپنڈی کے 39 سالہ حوالدار سہیل ، ٹنڈوالہ یار کے 36 سالہ لانس نائیک غلام،خیرپور کے 32 سالہ سپاہی مسکین علی ،سکھر کے 37 سالہ سپاہی میر محمد شامل ہیں ۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Recent Posts

چین کی پاکستان میں اپنے شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے مشترکہ کوششوں کی تجویز

چین کی وزارت خارجہ ترجمان اور پاکستان کی حکومت کی جانب سے دونوں ممالک کے…

2 mins ago

یو اے ای پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں حصہ لینے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات پہلی مرتبہ خواتین کی خوبصورتی کے عالمی مقابلے ’مس…

26 mins ago

کراچی میں ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں جاری ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی…

36 mins ago

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ…

42 mins ago

پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرائیویٹائزیشن کا…

50 mins ago

عمران خان کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، مشیر اطلاعات پختونخوا

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی فائنل…

1 hour ago