اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے ہو گا۔رواں شیڈول کے مطابق کل قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، علیحدہ سے اسمبلی اجلاس طلب نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیاگیا جس میں تحریک عدم اعتماد کی قرار دار چوتھے نمبر پر ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا یا تھا ،5 رکنی ججز نے متفقہ فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی اور کالعدم قرار دے دیا ہے، عدالت نے اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیرآئینی قرار دیا ہے، وزیراعظم عمران خان، صدرمملکت کو ایڈوائز نہیں کرسکتے تھے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3اپریل کی رولنگ آئین اور قانون کے متصادم قرار دی جاتی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی کوئی حیثیت نہیں،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے ، موجودہ کیس ان معاملات پر نمٹایا جاتا ہے، قومی اسمبلی کی تحلیل بھی غیرآئینی ہے، تحریک عدم اعتماد ابھی بھی زیرالتواء ہے، وزیراعظم تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد آرٹیکل 58کے تحت پابند تھے اور ہیں ، عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ملتوی نہیں کیا جائےگا، عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اسی قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے، صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کے احکامات سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوں گے۔
لاہور(قدرت روزنامہ )سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتان اچھا مل جائے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی…
خانیوال(قدرت روزنامہ) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو…
لاہور ( قدرت روزنامہ)پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں…
صوابی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر…
لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ…