حکومت پنجاب نے انسپکٹر جنرل پنجاب کو تبدیل کرنے کی تیاری کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے انسپکٹر جنرل پنجاب کو تبدیل کرنے کی تیاری کرلی، نئے آئی جی پنجاب کیلئے3 نام وفاق کو بھجوا دیے گئے ہیں، نئےآئی جی کیلئے انعام غنی،عامر ذوالفقار اور فیاض دیو کے نام شامل ہیں .

جیو نیوز کے مطابق ذرائع آئی جی آفس کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب راؤ سردار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بتایا گیا ہے کہ موجودہ آئی جی راؤ سردار پر سیاسی مداخلت سے انکار کرنے کا الزام ہے، جس کے تحت انہیں تبدیل کیا جا رہا ہے، نئے آئی جی پنجاب کیلئے3 نام وفاقی کو بھجوائے گئے ہیں ان ناموں میں انعام غنی، عامرذوالفقار اور فیاض دیو کے نام شامل ہیں .

یاد رہے موجودہ آئی جی پنجاب سردار کو7 ستمبر کو تعینات کیا گیا تھا، پنجاب میں پونے 4 سالوں میں آٹھواں واں آئی جی تبدیل ہوگا . مزید برآں چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کیلئے بھی 3 نام وفاق کو بھجوائے گئے ہیں، ان ناموں میں یوسف نسیم کھوکھر، طاہر خورشید اور عبداللہ سنبل کے نام شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں