حکومت پنجاب نے انسپکٹر جنرل پنجاب کو تبدیل کرنے کی تیاری کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے انسپکٹر جنرل پنجاب کو تبدیل کرنے کی تیاری کرلی، نئے آئی جی پنجاب کیلئے3 نام وفاق کو بھجوا دیے گئے ہیں، نئےآئی جی کیلئے انعام غنی،عامر ذوالفقار اور فیاض دیو کے نام شامل ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق ذرائع آئی جی آفس کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب راؤ سردار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، بتایا گیا ہے کہ موجودہ آئی جی راؤ سردار پر سیاسی مداخلت سے انکار کرنے کا الزام ہے، جس کے تحت انہیں تبدیل کیا جا رہا ہے، نئے آئی جی پنجاب کیلئے3 نام وفاقی کو بھجوائے گئے ہیں ان ناموں میں انعام غنی، عامرذوالفقار اور فیاض دیو کے نام شامل ہیں۔

یاد رہے موجودہ آئی جی پنجاب سردار کو7 ستمبر کو تعینات کیا گیا تھا، پنجاب میں پونے 4 سالوں میں آٹھواں واں آئی جی تبدیل ہوگا۔ مزید برآں چیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کیلئے بھی 3 نام وفاق کو بھجوائے گئے ہیں، ان ناموں میں یوسف نسیم کھوکھر، طاہر خورشید اور عبداللہ سنبل کے نام شامل ہیں۔

Recent Posts

یہ آئینی ترمیم نہیں، پی سی او ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ ہم اسے آئینی…

3 mins ago

ایک سیاسی جماعت ایس سی او کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی…

12 mins ago

جو کام پی ٹی آئی کرتی ہے وہ گورنر پنجاب نے شروع کردیئے،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان پر ردعمل میں…

16 mins ago

مولانا فضل الرحمان نےپی ٹی آئی سے 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے…

23 mins ago

شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان ویڈیوز لیک کرنے کی دھمکیاں دیتا تھا، اننیا پانڈے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے نےاپنے بچپن کے دوست آریان خان کے…

28 mins ago

ایس سی او کانفرنس کی میزبان صرف حکومت نہیں بلکہ ہر پاکستانی ہے، ناصر حسین شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی…

33 mins ago