شاہد آفریدی نے میچ ونر پاکستانی کھلاڑیوں کے نام بتا دیئے

کراچی(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ افتخار احمد، خوشدل شاہ اور آصف علی ایسے بیٹرز ہیں جو پاکستان کو میچز جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ نیا ناظم آباد سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی، ہمارے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔

پاکستان نے مضبوط ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، بعض شعبوں میں کمزوری نظر آئی تاہم انہیں جلد دور کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو ہوم سیریز کا فائدہ اٹھانا چاہیے تھا، پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین کھیل پیش کیا۔ ایسی وکٹیں بنائی جانی چاہیے تھیں جس پر ہمارے سپنرز کامیاب ہوتے اور پچ فاسٹ بولرز کو بھی مدد کرتیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے، ہمارے پاس کئی اچھے کھلاڑی ہیں جو پاکستان کو جتوا سکتے ہیں۔ ماضی میں ہمارے بولرز کامیابی دلواتے رہے ہیں تاہم اب بیٹسمین کامیابیاں بھی فتح میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، افتخار احمد، خوشدل شاہ اور آصف علی ایسے بیٹرز ہیں جو پاکستان کی کامیابیوں کا محور بننے کی صاحیت رکھتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے سیاست کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ کسی بھی حکومت کو 5 سال کی مدت مکمل کرنے کا موقع ملنا چاہیے، حکومت مدت مکمل کر لے تو اسے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کے لیے عوام کے پاس جانا چاہیے۔

Recent Posts

پریانکا چوپڑا کی بیٹی مالتی کی دلکش تصویریں وائرل، مداحوں کے دل جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اکثر اپنی ذاتی زندگی کے…

1 min ago

چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ…

8 mins ago

ایس سی او سمٹ پاکستان کیلیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او…

20 mins ago

رام چرن کی نئی فلم ‘گیم چینجر’ کی ریلیز کی تاریخ آگئی

ممبئی(قدرت رونامہ)تلگو فلموں کے سپر اسٹار رام چرن کی سیاسی ایکشن فلم ‘گیم چینجر’ کی…

24 mins ago

نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کا اعلان کب ہوگا؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کےرہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ…

27 mins ago

کوئی بھی جمہوریت پسند آئینی پیکیج سے اختلاف نہیں کرسکتا، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی جمہوریت…

1 hour ago