میرے بے ہوش ہونے کی خبر درست نہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی . ذرائع کے مطابق حماد اظہر طبیعت ناساز ہونے کے باعث وزیراعظم ہاؤس میں ہی بے ہوش ہوگئے .

ذرائع کے مطابق حماد اظہر روزے کے باعث پانی کی کمی سے بے ہوش ہوگئے جس کے بعد انہیں وزیراعظم ہاؤس میں ہی طبی امداد دی گئی اسی پر اب حماد اظہر کا بیان بھی سامنے آیا ہے .
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بے ہوش ہونے کی خبر درست نہیں تھی . روزے کی وجہ سے چند منٹ کے لئے چکر محسوس ہوئے تھے . اب الحمدللہ بلکل ٹھیک ہوں . انہوں نے مزید کہا کہ تمام دوستوں کی نیک خواہشات اور دعاؤں کا بےحد شکریہ . واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دیے جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے وفاقی کابینہ اور اپنی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس طلب کئے ہیں جبکہ شام میں قوم سے مخاطب ہوں گا ، قوم کیلئے میرا پیغام ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کیلئے لڑا ہوں اور آخری لمحے آخری گیند تک مقابلہ کرتا رہوں گا .

خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے،5 رکنی ججز نے متفقہ فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی اور کالعدم قرار دے دیا ہے، عدالت نے اسمبلی کی تحلیل کو بھی غیرآئینی قرار دیا ہے، وزیراعظم عمران خان، صدرمملکت کو ایڈوائز نہیں کرسکتے تھے . بعد ازاں سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا 8 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3اپریل کی رولنگ آئین اور قانون کے متصادم قرار دی جاتی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی کوئی حیثیت نہیں،ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے ، موجودہ کیس ان معاملات پر نمٹایا جاتا ہے، قومی اسمبلی کی تحلیل بھی غیرآئینی ہے، تحریک عدم اعتماد ابھی بھی زیرالتواء ہے، وزیراعظم تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد آرٹیکل 58کے تحت پابند تھے اور ہیں ، عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ملتوی نہیں کیا جائےگا، عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اسی قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے، صدر، وزیراعظم اور اسپیکر کے احکامات سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں